• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور ترکی کو اختلافات دور کرنے کی ضرورت ہے،نیٹو چیف

Nato Chief Urges Us And Turkey To Do Away Differences

مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ جین اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ امریکا اور ترکی کو اپنے اختلافات دور کرنے کی ضرورت ہے۔

Nato-Turkey-222

نیٹو چیف اسٹولن برگ نے برسلز میں خبرایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ امریکا اورترکی کو مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ امریکا اور ترکی میں نئی کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی، جب استنبول میں امریکی قونصل خانے کے ایک اہلکار کو گرفتار کیا گیا۔ اس پر الزام ہے کہ اس کے جلا وطن ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن سے روابط ہیں۔

Nato-Turkey333

انقرہ حکومت گزشتہ برس ناکام فوجی بغاوت کا الزام گولن پر ہی عائد کرتی ہے۔

تازہ ترین