• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرام دہ اور پر آسائش سفر کے لیے لگژری طیارہ تیار

آسان اور پر آسائش سفر کے لیے کینیڈا کی ایک کمپنی نے لگژری طیارہ متعارف کرادیا جس میں آرام دہ بیڈروم ، کشادہ کھڑکیاں اور ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ سمیت بہت ساری سہولیتیں موجود ہیں ۔

طیارے میں دیگر سہولتوں کے ساتھ ساتھ میٹنگ روم ، اسٹڈی ٹیبل اور ریسٹورنٹ بھی بنایا گیا ہےجہاں بیٹھ کر مسافر طعام ،آرام اور کام کر سکیں گے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اس کے علاوہ اور بھی طیارے مارکیٹ میں پہلے سے موجود ہیں مگر یہ اپنی نو عیت کا انوکھا طیارہ ہوگا ، جو آسائشات اور مسافروں کے آرام کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے ۔

کینیڈا کی طیارہ ساز کمپنی بمبارڈیئر نے اسے ڈیزائن کیا ہے ۔

 

 

تازہ ترین