گوادر میں 21 واں پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کے اجلاس کا آج دوسرا روز ہے، اجلاس میں سرحدی صورتحال، دوطرفہ سیکورٹی معاملات، امیگریشن ،تجارت اور راہداری سسٹم سے متعلق امور ایجنڈا میں شامل ہیں۔
گوادر میں کل سے شروع ہونے والا سہ روزہ جوائنٹ بارڈر کمیشن اجلاس کا آج دوسرا روز ہے،جس میں پاکستانی وفد کی قیادت چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگ زیب حق کررہے ہیں ،دیگر سول وعسکری حکام بھی اجلاس میں شریک ہیں ۔
بیس رکنی ایرانی وفد کی سربراہی ڈپٹی گورنر سیستان علی اصغر میر شکاری کررہے ہیں،اجلاس کے ایجنڈے میں پاک ایران سرحدی معاملات،امیگریشن ،تجارت اور راہداری سسٹم پر تبادلہ خیال شامل ہیں۔
جوائنٹ بارڈر کمیشن کااجلاس کل بھی جاری رہےگا۔