• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندرکی تند و تیز ہوائیں پوری دنیا کیلئے بجلی بنا سکتی ہیں

بجلی کی پیداوار کا مسئلہ صرف پاکستان کا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا ہی طرح طرح سے بجلی کی پیداوار میں اضافے کیلئے مختلف تراکیب تلاش کر رہی ہے ۔

حال ہی میں امریکی ماہرین نے ریسرچ سے واضح کیا ہے کہ سمندرکی تند و تیز ہواؤں سے ونڈ ٹربائن چلا کر بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے جس سے پورے سیارے کی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں۔

کارنیگی انسٹی ٹیوٹ آف سا ئنس کے ماہرین اورکیلیفورنیا کے ماہرین نے بتایا کہ زمین کے وسیع رقبے پر سمندر موجود ہیں جہاں کے ماحول میں نصب کی جانے والی ونڈ ٹربائن سے بجلی کی بڑی مقدار پیدا کی جاسکتی ہے۔

سمندروں کے وسط میں کم ازکم 30 لاکھ مربع کلومیٹر پر ونڈ ٹربائن لگا کر پورے سیارے کو بجلی فراہم کی جاسکتی ہے۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ہے کہ اگرچہ کھلے سمندروں میں ونڈ ٹربائن کا کوئی بہت بڑا منصوبہ تو زیرِ غور نہیں لیکن اس پر عمل سے سیارہ زمین کی آب و ہوا کو بہتر بنانے میں بہت مدد ملے گی۔

پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق گہرے سمندروں میں موجود تیرتی ہوئی ونڈ ٹربائن کے بڑے بڑے فارم بہت مناسب رہیں گے اور انہی کی بدولت یہ خواب مکمل ہوسکے گا۔

تازہ ترین