• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا: طلبہ کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کروانے کا فیصلہ

Australia Decision To Introduce New Test For Students

غیر ملکی خبر رساں ادارے میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے ملک میں تعلیم کی غرض سے آنے والے غیر ملکی طلبہ کیلئے ایک نیا ٹیسٹ متعارف کرانے کا پروگرام بنا یا جارہا ہے ،جس کے تحت انھیں اپنی انگریزی زبان اور قابلیت کو مزید نکھارنا ہو گا۔

غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ملک میں آنے والے غیر ملکی طلبہ انگریزی زبان کے معیارات کو مزید سخت بنائے گی تاکہ تعلیم کے شعبے میں مزید بہتری پیدا کی جا سکے۔

آسٹریلیا کے وزیرِ تعلیم کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں تعلیم کے خواہشمند طلبہ کو اب انگریزی زبان کا ایک ٹیسٹ بھی پاس کرنا ہو گا۔ اس کے لیے ایک معیار بنا دیا گیا ہے جس پر عمل بہت ضروری ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے اس نئے سسٹم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے غیر ملکی طلبہ کو سیکھنے کے نئے مواقع دستیاب ہو سکیں گے۔

آسٹریلوی حکومت کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں اس وقت غیر ملکی طلبہ کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہے۔

 

تازہ ترین