• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Special Suite For Patients In Japan

جاپان میں مریضوں کو علاج و معالجے کے ساتھ ساتھ خصوصی سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں جس میں مریضوں کو ان کی خواہشات کے مطابق سوئٹ روم تک فراہم کیا جاتا ہے جہاں وہ بہترین ماحول میں رہتے ہوئے بیماری کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سمیت دیگر بڑے شہروں میں قائم اسپتالوں میں مریضوں کو فائیو اسٹار سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ، اسپتالوں کے روف ٹاپ فلور پر خصوصی طور پر سوئٹ روم تعمیر کیے گئے ہیں جہاں مریض اپنی معاشی حیثیت کے مطابق سوئٹ روم میں رہتے ہوئے علاج معالجے کی سہولیات حاصل کرسکتا ہے۔

سوئٹ روم میں علاج معالجے کے کمرے کے ساتھ ہی ایک ڈرائنگ روم بھی موجود ہے جہاں آنے والے مہمانوں سے ملاقات کا اہتمام کیا جاسکتا ہے اور مریض کی نگہداشت کے لیے عملہ نہ صرف ہر وقت مستعد رہتا ہے بلکہ ریموٹ کیمروں کے ذریعے ڈاکٹر بھی مریض پر نگاہ رکھے رہتے ہیں جبکہ مریض کو کھانا بھی کینڈل لائٹ کی روشنی میں اسپتال کی جانب سے فراہم کیا جاتا ہے۔

جاپان میں کسی ہوٹل میں اس طرح کے کمرے کا کرایہ کم سے کم ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے روزانہ ہوتا ہے تاہم مذکورہ اسپتال کے اس کمرے کا کرایہ مریض کی آمدنی پر منحصر ہوتا ہے ۔

جاپان کے صوبے آئی چی کین کے دارالحکومت ناکویا میں واقع ریڈ کراس اسپتال میں داخل معروف پاکستانی سماجی شخصیت اور پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کو اسپتال کی جانب سے خصوصی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ جاپان میں سرکاری انشورنس پالیسی کے تحت 70 فیصد اخراجات حکومت برداشت کرتی ہے جبکہ30 فیصد مریض کو ادا کرنے ہوتے ہیں۔

تازہ ترین