• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے راستے تجارت پر پابندی لگا دی

The Indian Army Banned The Line Of Control Trade

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے راستے تجارت پر نئی پابندی لگا دی ہے ۔

اُڑی کے راستے جاری آر پار تجار ت کو اسوقت بڑا دھچکا لگا جب ا سلام آباداُڑی میں تعینات فوج کے مقامی یونٹ نے یہ اعلان کیا کہ صرف دن کو ہی ٹرکوں کو سرحد پار جانے کی اجازت ہوگی اورشام ہوتے ہی کسی بھی ٹرک کو سرحد عبور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر بارہمولہ کی جانب سے کوئی بھی حکم نامہ نہیں دیا گیا اور نہ ہی کشمیر میں آرپار تجارت کے نوڈل افسر نے اس حوالے سے کوئی معلومات دی۔

واضح رہے کہ بھارت پاک کے درمیان آرپار تجارت کے تحت ہفتے میں صرف چار دن گاڑیوں کوآر پار جانے کی اجازت ہے۔

 

 

 

تازہ ترین