سوات کی تحصیل کبل کے علاقے مانئی میں خاتون اور اس کے دیور کے بیٹے کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر فائرنگ کر کےقتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق 55 سالہ خاتون جواہر اور 26 سالہ سردار حسین کو آج صبح گھر کے سامنے قتل کردیا گیا ۔
دونوں کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے تاہم پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
ادھر بولان کےعلاقےحاجی شہر میں بھی فائرنگ سے ایک شخص اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئے۔ لیویزذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔