• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کاواحد ٹراما سینٹرمکمل فعال نہ کیا جاسکا

Baluchistan First Trama Center Proper Inactive

کوئٹہ کےسول اسپتال میں بلوچستان کےواحد ٹراما سینٹرکوقائم ہوئےایک سال گزرگیامگر نہ تو اس سینٹرکو اب تک مکمل طور پر فعال کیاجاسکا اور نہ ہی مطلوبہ تربیت یافتہ عملہ اورڈاکٹرزہی تعینات کئےجاسکے۔

صوبےکےسب سے بڑےسرکاری اسپتال، صوبائی سنڈیمن ہیڈکوارٹراسپتال میں8اگست کےسانحے کےبعدعدالتی کمیشن کےحکم پر ٹراماسینٹرنےگزشتہ سال دس اکتوبرکوکام شروع کیاتھا۔

خودمختار ٹیچنگ ادارہ قراردئیےجانےکےباوجود ٹراماسینٹرکو نہ تو اب تک پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل اور نہ ہی کالج آف فزیشنزاینڈسرجنزسےتسلیم کرایاجاسکا اورنہ ہی یہاں اعلان کردہ ماہر ڈاکٹروں اورعملےکی 130اسامیاں ہی پر کی جاسکیں ،یہی نہیں ٹراماسینٹر میں دیگرضروری سہولیات کابھی فقدان ہے۔

مطلوبہ بھرتیاں نہ ہوناتو ایک مسئلہ ہے ہی ٹراماسینٹر کےتین میں سے دوآپریشن تھیٹرز اب بھی غیرفعال ہیں ۔

دوسری جانب متعلقہ حکام کی ہٹ دھرمی اب بھی قائم ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ ٹراماسینٹرمکمل فعال ہے۔

تازہ ترین