• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں جدید ماڈلزکی گاڑیوں کا سالانہ میلہ

چین میں خوبصورت ڈیزائن اور جدید ماڈلزکی گاڑیوں کے 18ویں سالانہ میلے کی رعنائیاں عروج پر ہیں،سو مختلف برانڈز کی 800سے زائد لگژری گاڑیاں شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

چین کے شہر وہان میں خوبصورت ڈیزائن اور جدید ماڈلز کی گاڑیوں کا میلا سج گیا ہے جس میں دنیا بھر سے مشہورلگژری برانڈز کی قیمتی اور چمکتی دمکتی گاڑیاں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں جس نے سینکڑوں شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔

ہر سال منعقدکئے جانے والے جدید گاڑیوں کے اس میلے میں دنیا بھر سے100مختلف برانڈز کی800سے زائد لگژری گاڑیوں کونمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے جہاں ہر گاڑی ایک حقیقی فنی شاہکار ، اعلیٰ ٹیکنالوجی اور ماسٹر کرافٹ کی دستکاری کا ایک مجموعہ نظرآتی ہے۔

اس دلچسپ آٹو شو میں مرسڈیز بینز ، میٹسو بیشی ، بی ایم ڈبلیو ، فورڈ ، لینڈرور اور ہونڈا سوکس جیسی موٹرگاڑیاں شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ۔

واضح رہے گاڑیوں کا یہ میلا چھ روز تک جاری رہے گا جس میں ہزاروں لوگوں کی آمد متوقع ہے۔

تازہ ترین