• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں خواتین پر حملوں کا مبینہ ملزم گوجرانوالہ سے گرفتار

Gujranwala Suspect Arrested In Connection With Attacks On Women

کراچی میں خواتین کو تیز دھار آلے سے نشانہ بنانے والے مبینہ ملزم وسیم کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خواتین پر حملوں میں ملوث ملزم کے دوست کی نشاندہی پر پنجاب اور کراچی پولیس نے گوجرانوالہ میں مشترکہ کارروائی کی جس کے دوران وسیم نامی مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وسیم کوپولیس حکام نےکراچی میں خواتین پرحملوں میں ملوث قراردیاتھا،ملزم کا ساتھی پہلے ہی پولیس کی تحویل میں ہے۔

واضح رہے کہ خواتین پرچھرے سے حملہ کرنے والے ملزم وسیم کے گرفتارساتھی شہزاد نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شہزادنے انکشاف کیا تھا کہ خواتین کو چاقو وار میں زخمی کرنے میں وسیم ہی ملوث ہے جو ساہیوال میں بھی خواتین پر حملوں میں ملوث اور خوف کی علامت بنا ہوا تھا۔

ملزم شہزاد نے پولیس کو بتایا کہ خواتین پر چاقو حملہ وسیم کرتا تھاجبکہ خواتین کی ریکی کرنے کا کام وہ خود کرتا تھا، وسیم کو گرفتاری سے بچانے کے لیےاس کی معاونت کرتا تھا۔

دوران تفتیش ملزم شہزاد نے بتایا کہ ملزم وسیم کا بچپن کا دوست ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں گلستان جوہر اور گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں ایک درجن سے زائد خواتین کو حملوں کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

 

تازہ ترین