• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی پارلیمانی کمپیوٹر نظام پرسائبر حملہ میں ایران ملوث

Iran Blamed For Cyberattack On Uk Parliament Computer System

ایک برطانوی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ ایران نے اس سال برطانوی پارلیمان کی ویب سائٹس اور کمپیوٹر نظام پر سائبر حملے کیے تھے۔

Cyber-UK-Iran222

اس انکشاف کے مطابق اس سال جون میں برطانوی پارلیمان کی ویب سائٹس پر مسلسل سائبر حملے کیے گئے تھے۔ان حملوں کے ذریعے ای میل کے کم زور پاس ورڈز کی نشان دہی کی کوشش کی گئی تھی۔

اس سے ایک ماہ قبل ہی برطانیہ میں صحت عامہ کی خدمات کو ایک کمپیوٹر وائرس کے ذریعے متاثر کیا گیا تھا۔ ایران کا برطانیہ میں کسی ہدف پر یہ پہلا نمایاں سائبر حملہ تھا۔قبل ازیں اس سائبر حملے کا روس پر الزام عاید کیا گیا تھا۔

Cyber-UK-Iran333

برطانیہ کے سائبر سکیورٹی مرکز نے فوری طور پر اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ایرانی حکومت نے بھی اس رپورٹ کے ردعمل میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔اخبار نے لکھا ہے کہ اس حملے کے محرکات کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔

کیونکہ یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ وہ کوئی مالی فائدہ حاصل کرنا چاہتے تھے۔اس رپورٹ کی اشاعت سے ایک روز قبل ہی برطانیہ اور دوسرے یورپی ممالک نے امریکا کو خبردار کیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ طے شدہ جوہری معاہدے کونقصان پہنچانے سے گریز کرے۔

تازہ ترین