• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی کے وزیراعلیٰ کی چوری شدہ کار برآمد

New Dehli Chief Ministers Stolen Car Recovered

بھارتی پولیس نے نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی چوری شدہ کار 48گھنٹوں بعد برآمد کرلی ۔

Kejriwal-Car-222

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی کارگزشتہ روز دہلی سیکریٹریٹ کے سامنے پارکنگ ایریا سے کار چوری ہوگئی تھی جو 48گھنٹے بعد غازی آباد سے برآمد کرلی گئی۔

دہلی پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئیں جن میں کار چورصاف نظر آرہے ہیں ۔ غازی آباد کے پولیس سربراہ آکاش تومڑ نے بتایا کہ صاحب آباد تھانہ کو یہ اطلاع ملی کہ موہن نگر علاقے میں نیلے رنگ کی کار موجود ہے ۔

اس طلاع پر پولیس نے وہاں پہنچ کرکارکو اپنی تحویل میں لے لیا۔ تومڑ نے بتایا کہ ملزمان اس کار کو دہلی سے باہر لے جانا چاہتے تھے لیکن ذرائع ابلاغ میں بڑے پیمانے پر تشہیر کی وجہ سے وہ گھبراگئے اور کار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

تازہ ترین