• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز اور سری لنکن ٹیم پاکستان آنے پر آمادہ ہیں، نجم سیٹھی

West Indies And Srilankan Teams Agree To Come Pakistan Najam Sethi

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نیوزی لینڈ ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد لاہور پہنچ گئے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز اور سری لنکن ٹیم نے پاکستان آنے کی آمادگی ظاہر کردی ہے۔


نجم سیٹھی ایمریٹس کی پرواز 622 براستہ دوبئی سے لاہور پہنچے۔ انھوں نے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں آئی سی سی اجلاس میں شرکت کی۔

نجم سیٹھی نے آکلینڈ میں سری لنکن اور ویسٹ انڈیز کے چیف سے بھی ملاقاتیں کی اور ان سےدورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت بھی کی۔

ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سری لنکا 29 اکتوبر کو لاہور میں تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گرین سگنل ملنے پر پی سی بی کو انتظامات کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈکے ساتھ کیس چل رہا ہے جو انشاء اللہ جیتیں گے۔

 

تازہ ترین