• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گول مال اگین کی پاکستان میں بھی ایڈوانس بکنگ شروع

نامور بھارتی اداکاراجے دیوگن،ارشد وارثی ، تشار کپوراور شریاس تلپاڈی کی ہنسی اور قہقہوں سے بھرپور بولی وڈ فلم’گول مال‘کی پاکستان میں بھی واپسی ہو رہی ہے۔

جی ہاں،2006میں بننے والی بولی ووڈ کی کامیڈی فلم ’گول مال‘کی چوتھی کڑی’گول مال اگین‘کی بھارت سمیت پاکستان میں بھی ایڈونس بکنگ شروع ہوگئی ہے۔

روہٹ شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اجے دیوگن، ارشد وارثی، تشار کپور، کنال کیمو، شریاس تلپاڈی سمیت بولی وڈ کی معروف اداکارہ تبو اور شوخ وچنچل پرینیتی چوپڑا بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جانی لیور، مکیش تیواری، سنجے مشرا، نیل نیتن مکیش شامل ہیں۔

واضح رہے روہت شیٹی اور سنگیتا آہر کی پروڈیوس کردہ بولی وڈ کامیڈی ڈرامہ فلم ’گول مال اگین‘ 20اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین