• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ آباد: ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ ،2 خواتین جاں بحق

Hafizabad Firing In Side House 2 Females Dead

حافظ آباد میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے دو خواتین جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس کےمطابق محلہ جیلانی پورہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس سے گھر میں سوئی رضیہ اور اسکی بھانجی زوبیہ جاں بحق اور آسیہ نامی خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

زخمی خاتون کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کےبعد ملزمان فرار ہوگئے جبکہ پولیس کاکہناہے کہ قتل کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔

تازہ ترین