• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Taimur Looks Like A Chinese Version Of Karina Kapoor Saif Ali Khan

پٹودی خاندان کے چھوٹے نواب تیمور علی خان نے اپنے پاپا سیف علی خان کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔

جی ہاں، کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کے بیٹے تیمور علی خان کے چرچے یوں تو سوشل میڈیا پر عام ہیں جہاں اُنکی چاہنے والے ننھے تیمور کو کبھی کرینہ کپورکا ہمشکل کہتے ہیں تو کبھی سیف علی خان سے مشابہت کرتے ہیں لیکن جناب یہاں تو ننھے تیمور نے اپنے ہی پاپا سیف کومشکل میں ڈال دیا ہے جو اپنے بیٹے کو کرینہ کا چائنیز ورژن کہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں سیف علی خان کا کہنا تھا کہ بیٹے کے حوالے سے کرینہ اور میرے درمیان اکثر یہ بحث رہتی ہے کہ تیمور کس میں ملتا ہے اور میرے خیال میں تیمور کرینہ کا چائنیز یا منگول ورژن ہے۔

واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان اپنی پیدائش سے ہی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور انٹرنیٹ اسٹار بھی بن گئے ہیں جسکی معصومیت نے کروڑوں افرادکے دل جیت لئے ہیں۔

تازہ ترین