• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے دارالحکومت میں پہلا روبوٹک ریسٹورنٹ کھل گیاجہاں عوام کو ایسی سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہ ٹیبل پر بیٹھے بیٹھے اپنا کھانے کا آرڈر دے سکیں گے۔

تہران میں کھلنے والے اس ریسٹورنٹ کو ’روبوٹ کک‘ کا نام دیا گیا ہے

ریسٹورنٹ میں داخل ہونے والا صارف جب بیٹھے گا تو اُس کے سامنے رکھی ٹیبل پر ڈیجیٹل مینیو بنا ہوا آجائے گا جس کے بعد وہ اپنا آرڈر بک کروائے گا اور یہ کچن میں لگی اسکرین پر آویزاں ہوجائے گا۔

شیف اسکرین پر نظر آنے والے آرڈر کو تیار کرے کے اُسے لفٹ میں رکھ دے گا اور پھر کھانا خود بہ خود متعلقہ ٹیبل تک پہنچ جائے گا۔

منفرد ہوٹل عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

 

تازہ ترین