• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ہالی وڈہاررتھرلرفلم 'جِگساکا نیا ٹریلر جاری

ہالی وڈ میں خوف کے سائے منڈلانے لگے ، جی ہاں خوف اور دہشت سے بھرپور نئی ہالی وڈہارر تھرلرفلم 'جِگساکانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

دی اسپیئرنگ برادرز کی ڈائریکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایسے سنسنی خیز واقعات کے گِرد گھوم رہی ہے جس میں انسانوں کو بے دردی سے قتل کر دیا جاتا ہے ۔جادوئی طاقت کے زیرِ اثر جان سے جانے والے افراد کی قتل کی گتھی سلجھاتے ہوئے کئی خطرناک واقعات سے پردہ اُٹھتا ہے۔

غیر معمولی اور پر اسرار واقعات پر مبنی اس فلم کو گریگ ہوفمین اور مارک برگ نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جس میں ہالی وڈ اداکارلورا وِنڈرووٹ،میٹ پیس مور، ٹینا جنگ،سونیا ڈیلن،مائیکل بوئسورڈاورجوسیا بلیک سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گرہو ں گے۔

فلم لائنز گیٹ پکچرز کے بینر تلے رواں سال27اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

 

تازہ ترین