میانمار میں ریاستی تشدد سے جان بچا کر بنگلہ دیش نقل مکانی کرنیوالے روہنگیا مسلمانوں کی ایک اور کشتی بنگلہ دیش کے دریائے ناف میں الٹ گئی۔ بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق اور درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق کشتی میں 50 افراد سوار تھے۔ بنگلہ دیش کی بارڈر گارڈ کےکمانڈرکا کہنا ہے کہ ہلاک ہونیوالوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 21 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
حادثے میں لاپتا ہونیوالے افراد کی تلاش جاری ہے ۔
چھ ہفتوں کے دوران میانمار سے بنگلادیش پہنچنے کی کوشش کرنے والے 200 روہنگیا مسلمان ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں ۔چھوٹی کشتیوں میں گنجائش سے زائد افراد کی موجودگی ان حادثات کی وجہ بنی ہے۔