• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پھر گرمی بڑھنے کی پیش گوئی

The Weather Forecast In Karachi Again

محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر کراچی میں گرمی بڑھنے کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں جمعرات، جمعہ اور ہفتے سے گرمی بڑھنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

پیش گوئی کے مطابق خلیج بنگال کی طرف ایک اور ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے، جو وسطی بھارت کی جانب بڑھ رہاہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ہفتے شدید گرمی کی لہر دیکھی گئی اور درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جب کہ اس دوران سمندری ہوائیں بھی بند رہیں جس سے شہر میں حبس کی صورتحال رہی۔

تازہ ترین