• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کو بتانا ہے پاکستان کا ہر شہر محفوظ ہے، آفریدی

To Tell The World Every City In Pakistan Is Safe Afridi

سابق اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہےکہ کرکٹ بورڈ اب کراچی سمیت دیگر شہروں کی طرف آئے کیونکہ ہمیں دنیا کو بتانا ہے صرف لاہور نہیں پورا پاکستان محفوظ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت جو ٹیم ہے اچھی ہے اور یہی کمبی نیشن ہے، ہم دو ٹیسٹ ہارے لیکن ٹیم مصباح اور یونس کے بعد جدوجہد کررہی ہے اور آگے بھی کرے گی، ہم انہی لڑکوں کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سنا ہے لاہور میں آخری ٹی ٹوئنٹی ہے جو اچھی بات ہے لیکن اب بورڈ کو کراچی، ملتان اور راولپنڈی کی طرف جانا چاہیے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن پر خوشی ہے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ہونی چاہیے، سری لنکا نے ہمیشہ ساتھ دیا اور پاکستان نے بھی ان کا ساتھ دیا ہے، امید کرتا ہوں تمام کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کے آنے سے کرکٹ تیز اور تبدیل ہوئی ہے جب کہ 10 اوور والی کرکٹ بھی بالکل ٹھیک ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے جن کی خدمات ہیں ان کھلاڑیوں سے فائدہ لینا چاہیے۔

 

تازہ ترین