• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی مکمل منی ٹریل عدالت میں جمع کرادی، فواد چودھری

The Full Money Of Imran Khan Was Submitted In The Trial In Court Fawad Chaudhary

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کی 6 لاکھ 72 ہزار پاؤنڈ کی منی ٹریل مکمل ٹرانزیکشن کے ساتھ عدالت میں جمع کرادی گئی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مقدمہ قسط وار چل رہا ہے اس لیے دستاویزات بھی قسط وار لارہے ہیں، جج صاحبان بڑی باریک بینی سے آڈٹ کررہے ہیں، جب جج صاحبان نیا سوال کرتے ہیں تو کاغذات کے لیے ہمیں تگ و دو کرنی پڑتی ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ اس سلسلے کا آخری حصہ مکمل ہوگیا، عمران خان کی 6 لاکھ 72 ہزار پاؤنڈ کی منی ٹریل مکمل ٹرانزیکشن کے ساتھ عدالت میں جمع کرادی گئی ہے اور اب اس مقدمے کا تقریباً اختتام ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیازی سروسز عمران خان کی ملکیت نہیں اور نہ ہی عمران خان اس کے ایک بھی شیئر کے مالک ہیں، نیازی سروسز میں تین مختلف کمپنیاں ہیں جس میں سے عمران خان کا صرف ایک اپارٹمنٹ تھا جسے بیچ کر پیسہ پاکستان لایا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے ہیں نوازشریف اور عمران خان کے کیس ایک جیسے ہیں تو وہ دیکھ لیں کہ نوازشریف کا کیس 16 کمپنیوں اور 300 ارب کے گرد گھوم رہا ہے اور عمران خان کی 41 سال کی ٹوٹل منی ٹریل 6 لاکھ 72 ہزار پاؤنڈ ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں نواز شریف نااہل ہوئے تو عمران خان اور جہانگیر ترین سمیت سب نااہل ہوجائیں تاکہ نوازشریف کی نااہلی کا دکھ کچھ کم ہو۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک دن بھی ملک کے وزیراعظم یا وزیراعلیٰ نہیں رہے جب کہ نوازشریف ساڑھے 9 سال وزیراعظم، 5 سال وزیراعلیٰ اور وزیر خزانہ بھی رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کس طرح قطری خط نکلے وہ سب کے سامنے ہیں۔

تازہ ترین