• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید ترین ٹیکنالوجی کے اس دور میں آئے دن نت نئے اور منفرد صلاحیتوں کے حامل روبوٹس منظرِ عام پر آرہے ہیں جو روزمرہ معمولات سر انجام دینے کیلئے بھی استعمال میں لائے جاتے ہیں۔

جہاں پہلے مصوری ،مساج،کھانا پکانے اور کپڑے استری کرتے روبوٹ سامنے آچکے ہیں وہیں اب یہ روبوٹس ایتھلیٹ کے روپ میں کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے نظر آئینگے۔

چین میں گزشتہ رو ز روبوٹس کے سالانہ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں روبوٹس ماہرایتھلیٹس بن کرکہیں تو باسکٹ بال کھیلتے دکھائی دئیے تو کہیں فٹ بال ، کنگ فو اور ڈانسنگ کے بھی مظاہرے پیش کئے۔

ان سالانہ مقابلوں نے نہ صرف گولز کئے بلکہ نشانے بازی کا بھی ایسا مظاہرہ پیش کیا کہ دیکھنے والے اپنی حیرت چھپانے میں ناکام دکھائی دئیے۔

 

تازہ ترین