• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، سالانہ انٹرنیشنل میراتھن کا انعقاد

چین میں سالانہ انٹرنیشنل میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے آئے کھلاڑیوں نے شرکت کی اوراپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

چین کے صوبے Anhuiکے شہر Chizhou میں منعقد ہونے والی اس بین الاقوامی ریس میں سات سے زائد مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین سمیت گیارہ ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا اور طویل راستے پر دوڑتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی۔

اس دوران چین سے تعلق رکھنے والے عام افراد نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنے بچوں کے ہمراہ خوب دوڑ لگائی۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والی اس سالانہ ریس میں مردو ں کی کیٹگری میں ایتھوپیا کاکھلاڑی فاتح قرار پایا جبکہ خواتین میں چین سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے اپنی مہارت اور فٹنس کی بنا پر یہ میراتھن اپنے نام کرلی۔

تازہ ترین