• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوکھے جہاز اور دیوقامت روبوٹس ایک بار پھرسلور اسکرین پر

دیوہیکل اْڑن طشتریاں ،انوکھے جہاز اور دیوقامت روبوٹس آرہے ہیں دنیا کو حیران و پریشان کرنے ،جی ہاں خلائی مخلوق کے دیوانے ہوجائیں تیارکیونکہ اسٹار وارز سلسلے کی آٹھویں فلم دی لاسٹ جیدی کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ۔

ریان جانسن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسٹار وارز کے روایتی کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو جدید روبوٹس اور اْڑن طشتریوں پرسوار ہوکر نئے خلائی مشنز پر روانہ ہونگے۔

فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں مارک ہیمل،کیری فشر،ایڈم ڈرائیور، ڈیزی ریڈلے اور جان بویگاسمیت دیگر شامل ہیں۔

فلم 15دسمبر کونمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

 

تازہ ترین