• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Positive Trend In Pakistan Stock Exchange

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے بعد مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے ۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روزدوران ہنڈرڈ انڈیکس ساڑھے پانچ سو سے زائد پوائنٹس اضافے سے 40 ہزارچار سو کی سطح عبور کرگیا ۔

اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری دیکھی گئی۔ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں پانچ سو ستر پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس 40 ہزار 420 کی بلند سطح تک دیکھا گیا ۔

معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ کینیڈین باشندوں کی بازیابی پر ٹرمپ کا پاکستان کے لئے مثبت پیغام دینے اور وزیر اعظم کا اسٹاک بروکرز کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی بنانے پر سرمایہ کار حصص بازار کے لئے مثبت خبر دیکھ رہے ہیں ۔

تازہ ترین