• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس بار آر اوز الیکشن نہیں ہونے دیں گے، آصف زرداری

This Time The Polls Will Not Be Allowed Asif Zardari

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اس بار آر اوز الیکشن نہیں ہونے دیں گے ،2013ء کے مینڈیٹ والے خوش فہمی میں نہ رہیں ، پنجاب کے محاذ پر بھر پور تیاری کے ساتھ اُتر رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پنجاب الیکشن پلان پر مشاورت کے دوران کیا ۔

اجلاس میں عام انتخابات میں پنجاب سے ہر سیٹ پر امیدوار کھڑا کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ، پارٹی میں نئے لوگوں کو شامل کرنے کے لیے رابطے تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں دیہی حلقوں کو خاص طورپر ٹارگٹ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

تازہ ترین