• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ون ڈے: پاکستان کی سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

The Second One Day Pakistan Won Toss Against Sri Lanka

دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

ٹاس جیتنے کے بعد کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگارلگ رہی ہے، پہلے میچ کی کارکردگی دہرانے کی کوشش کریں گے، بیٹنگ آرڈر میں بھی کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔

سری لنکن ٹیم کے کپتان اپل تھرنگا کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی ، بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے دوسرے ون ڈے کے لئےوہی ٹیم برقرار رکھی ہے ، جس نے پہلے میچ میں سری لنکا کو 83رنز سے شکست دی تھی۔

اگرچہ اوپنر احمد شہزاد 12گیندوں پر کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے تھے، تاہم ٹیم مینجمنٹ نے آج کے میچ میں احمد شہزاد کو فخر زمان کے ساتھ ہی اوپنر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابوظبی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے پانچ ون ڈے میں تین پاکستان اور دو سری لنکانے جیتے۔

تازہ ترین