• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے 261 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی

Ecp Suspends 261 Parliamentarians Membership Over Failure To Submit Details Of Their Assets

الیکشن کمیشن نے 261 اراکین قومی اسمبلی،سینیٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی، الیکشن کمیشن کے مطابق اثاثوں کے گوشوارےجمع نہ کرانے پر ان ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کی گئی۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق جن 261اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں قومی اسمبلی کے 71جبکہ سینیٹ کے 7ارکین شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے371 میں سے 84 اراکین،سندھ اسمبلی کے 168 میں سے 50،کے پی اسمبلی کے 124 میں سے 38 جبکہ بلوچستان اسمبلی کے 65 میں سے 11 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے مزید بتایا ہے کہ رکینت معطل کیے جانے والے اراکین میں سینیٹرفروغ نسیم، محمد علی سیف، کیپٹن ریٹائرڈصفدر، وفاقی وزیر سردار یوسف، وزیرمملکت طارق فضل چوہدری، محسن شاہنواز رانجھا، وزیرمملکت طلال چوہدری، وفاقی وزیراویس لغاری، فہمیدہ مرزا، عارف علوی، رشید گوڈیل، عائشہ گلا لئی، عابد شیر علی، سینیٹرروبینہ خالد، تاج آفریدی، صالح شاہ ،ایم کیو ایم کے ایم این اے خواجہ سہیل منصور کے علاوہ دیگر ارکین سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین