• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم ایجنسی: افغان سرحد کے قریب ڈرون حملہ، 5افراد ہلاک

Drone Attack At Afghan Border Near Kurram Agency 5 Dead

کرم ایجنسی میں افغان سرحد کے قریب ڈرون حملہ ہوا ہے جس میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے، حملے کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ گھر پر 4 سے 6 میزائل فائر کیے گئے، حملے کے بعد ملبے سے 5افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں،جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے۔

ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی میں ہونے والے ڈرون حملے میں شدت پسند کمانڈرکی ہلاکت کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ڈرون حملے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے ، جبکہ اس بات کا بھی تعین کیا جارہا ہے کہ حملہ پاکستانی علاقے میں ہوا ہے یا افغانستان میں۔

 

تازہ ترین