• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابو ظبی ون ڈے: پاکستان کا سری لنکا کو 220رنز کا ہدف

Pakistan Gives Srilanka 220 Runs To Win The Abu Dhabi Odi

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری 5 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ابو ظبی میں جاری ہے ۔ میچ میں گرین شرٹس نے لنکن ٹیم کو9وکٹوں کے نقصان پر جیت کے لیے 220رنز کا ہدف دیا ۔

ٹیم کی جانب سے بابر اعظم اور شاداب خان نے گرین شرٹس کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو بھرپور سہارا دیا ۔ بابر اعظم نے 101رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ شاداب خان نے 52رنز اسکور کرکے ان کا بھرپور ساتھ دیا ۔

دونوں کھلاڑیوں نے7ویں وکٹ پر 109رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی اور ٹیم کے لیے ایک اچھا مجموعہ ترتیب دینے میں بھرپور کردار ادا کیا ۔

بابر اعظم نے سنچری 130گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے پوری کی اور اس کے ساتھ کم سے کم اننگز میں 7 سنچریاں اسکور کرنے والے پہلے بیٹسمین بھی بن گئے۔

لنکن بولرز کی جانب سے لاہرو گیماگے نے 4 جبکہ تھیسارا پریرا نے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بلکل غلط ثابت ہوا،لنکن بولرز کے سامنے آج قومی بیٹسمین بے بس دکھائی دیے اور ٹیم کے 6 کھلاڑی صرف 101رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

ان کھلاڑیوں میں فخر زمان 11، احمد شہزاد 8، محمد حفیظ 8، شعیب ملک 11،کپتان سرفراز احمد 5اور عماد وسیم 10رنز کے ساتھ شامل ہیں۔

 

تازہ ترین