• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار ورون دھون اب مادام تسائو کی زینت بنیں گے

حال ہی میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’جڑواں ٹو‘سے باکس آفس پر دھمال مچانے والے اداکار ورون دھون مومی پتلے میں ڈھلنے کو تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ کے مادام تساؤ میوزیم میں اداکار ورون دھون کا مومی مجسمہ نصب کرنے کی تیاری کی جارہی ہے

اس کے لئے خاص طور پر ہانگ کانگ سے ایک ٹیم بھارت آئی ہوئی ہے اور یہ ٹیم نے ان کے جسم، چہرے اور مختلف حصوں کی پیمائش کرے گی۔

اس موقع پر ناصرف ورون دھون نے خوشی کا اظہار کیا بلکہ انہوں نے اس ٹیم کے ساتھ کام کرنے پر انہیں خوب سراہا۔

واضح رہے ورون دھون کی ریلیز ہونے والی فلم ’جڑواں ٹو‘ نے اب تک 200کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

تازہ ترین