• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکوک کے عوام کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ،عراقی وزیراعظم

Security Of Kirkuk People Is Our Responsibility Iraqi Prime Minister

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ کرکوک اور شمالی عراق کے عوام کی سلامتی ہمارا فرض ہے جس کے لئے ہم نے انہیں یقین دلایا ہے۔

Iraq-PM-222

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے سرکاری ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کرکوک کے عوام سے عراقی فوج کے ساتھ تعاون کی اپیل کرتے ہیں تاکہ ان کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ ملکی آئین اور سالمیت کا دفاع کرے، ہماری حکومت اس وقت داعش کے خلاف جنگ میں مصروف عمل ہے البتہ شمالی عراقی انتظامیہ کے بعض رفقائے کار ذاتی مفادات کوعوامی مفادات پر ترجیح دے رہے ہیں۔

Iraq-PM333

واضح رہے کہ عراق کی مرکزی حکومت نے کردستان ریجنل حکومت کی فورسز(پیشمرگہ )کو اتوار کی صبح دو بجے تک کرکوک کے مختلف مقامات سے دستربرداری کا الٹی میٹم دے رکھا تھا اور جس پر اب تک عملدرآمد نہیں ہوسکا ہے۔

دریں اثنا عراقی ٹی وی کے مطابق عراقی فوج نے بغیر لڑائی اور مزاحمت کے شہر میں داخل ہوکر وفاقی حکومت کی عمل داری قائم کردی ہے۔ اس دوران وزیراعظم حیدر العبادی کے حکم پر شہر کے اہم سرکاری عمارتوں اور تیل کی تنصیبات پر قومی جھنڈے لہرادئیے گئے ہیں۔

Kirkuk-New-111

ملکی ٹیلی وژن پر تقریر کرتے ہوئے العبادی نے کہا کہ وہ اپنے ملک کے کرد عوام پر کوئی جنگ مسلط کرنے کی کوشش میں نہیں ہیں، بلکہ ملکی یکجہتی اور سالمیت کو برقرار کرنے کی خاطر فوجی اقدام پر مجبور ہوئے۔

یاد رہے کرکوک اور اس کے اطراف میں گزشتہ روز سے عراقی فوج اور کرد بیشمرگہ فوج کے درمیان شروع ہونے والی مسلح جھڑپیں پیر کی صبح تک جاری رہی، دونوں جانب کے درمیان بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کا تبادلہ بھی کیا گیا تھا۔

Kirkuk-New-222

خودمختار صوبہ کردستان کے صدر مسعود بارزانی کی جماعت کردستان ڈیموکریٹک پارٹی نے وزیر اعظم حیدر العبادی پر عراق کو عملا ایران کے زیر تسلط کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

تازہ ترین