• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں تیز ترین مرچیں کھانے کا مقابلہ

برطانیہ میں ہونے والے ایک منفرد مقابلے میں شریک افراد کی آنکھوں سے آنسو اور کانو ں سے دھواں نکلنے لگا، وجہ تھی ایک مقابلہ وہ بھی مرچیں چبانے کا۔

برطانوی کاؤنٹی ڈیون شائر میں ہونے والے اس دلچسپ مگر مشکل مقابلے میں شرکاء نے مرچیں کھانے کا زبردست مظاہرہ کیا اور مرچیں بھی وہ جنہیں مانا جاتا ہے دنیا میں تیز ترین۔

لال ہری اور پیلی مرچیں چبانے کے اس مقابلے کی ابتداء تو ہلکی مرچ سے ہوئی لیکن ایک بعد ایک تیز مر چ سامنے لائی گئی اور جو بہادر سب چبا گیا اسے ہی مانا گیا اس مقابلے کا فاتح۔

آنکھوں سے آنسو اور کانو ں سے دھواں نکالنے والے مرچ کھانے کے اس دلچسپ مقابلے میں سب ایک ایک کرکے ہار مان گئے لیکن بین واسیل نامی نوجوان نے سب کو مات دے کر یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

تازہ ترین