• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجیت دوول کی افغان صدر اشرف غنی سے کابل میں ملاقات

Ajit Doval Meet Afghan President Ashraf Ghani In Kabul

بھارت کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کی پیر کو افغان صدرڈاکٹر اشرف غنی سے ملاقات ہوئی ، جس میں علاقائی و باہمی تعاون، انسداد دہشتگردی اور امریکی حکمت عملی پر بات ہوئی۔

افغان صدارتی دفتر کے مطابق اجیت دوول اور صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، علاقائی تعاون، انسداد دہشتگردی اور نئی امریکی پالیسی پر بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کے امن و استحکام کیلیے نئی امریکی حکمت عملی کا خیرمقدم بھی کیا، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اپنے افغان ہم منصب حنیف اتمر کی دعوت پر افغانستان گئے ہیں۔

تازہ ترین