• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بازارِ حصص: 100 انڈیکس میں 944 پوائنٹس کا اضافہ

Pse 100 Index Gains 944 Points

مسائل حل کرنے کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی یقین دہانی پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں نے خریداری کی، جس کی وجہ سے 100 انڈیکس میں 944 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستانی شیئرز بازار میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوجو کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا،اختتام کاروبار پر انڈیکس 40 ہزار 791 پر بند ہوا۔

آج 12 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب روپے رہی۔

کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 147 ارب روپے بڑھ کر 8463 پر اختتام پذیر ہوئی۔

تازہ ترین