• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کور کمانڈر راولپنڈی کا کنٹرول لائن کے مختلف سیکٹرز کا دورہ

Corps Commander Rwp Visits Different Sectors On Loc

کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز کا دورہ کیا اور وہاں تعینات افسروں اور جوانوں سے گفت گو کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور بھارت کی جانب سے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی نے کہا کہ بھارتی فوج کی شہری آبادی پر فائرنگ غیر اخلاقی ، غیر پیشہ ورانہ اور ظالمانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف رہنے والے کشمیری ہمارے بھائی ہیں، ہماری پیشہ ورانہ تربیت اجازت نہیں دیتی کہ ہم بھارت کو اسی انداز میں جواب دیں۔

کور کمانڈر راولپنڈی نے لائن آف کنٹرول پر تعینات افسرو ں اور جوانوں کے بلند حوصلے و جذبے کو سراہتے ہوئے ایل او سی کے قریب آباد شہری آبادی کے پاک فوج پر اعتماد کی تعریف کی۔

کور کمانڈر راولپنڈی نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف رہنے والے کشمیری بھی ہمارے بھائی ہیں۔

تازہ ترین