• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت کی صورتحال 4 سال سے زوال پذیرنہیں، اسحاق ڈار

Economy Downfall Not From Past 4 Years Ishaq Dar

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ معیشت 4سال سے ہی زوال پذیر نہیں، جون 2017ء تک بہتری کے اعدادوشمار موجود ہیں۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس میں استعفے کے سوال پر کہا کہ وزارت پارٹی اور وزیر اعظم کی امانت ہے، وہی اس معاملے کو دیکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرح نمو پر ہماری پوری توجہ ہے، شرح نمو سے معیشت اور سیکیورٹی کو مستحکم کریں گے، حکومت اپنے اخراجات کو مانیٹر کر رہی ہے،پہلی سہ ماہی میں مالی خسارہ 324 ارب روپے رہا،جبکہ ترسیلات زر4اعشاریہ 79 ارب ڈالررہیں۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ پہلی سہ ماہی میں ملکی درآمدات 14اعشاریہ 26 ارب ڈالررہیں،ملکی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،معاشی ترقی کی شرح کا ہدف 6 فیصد رکھا گیا ہے،جبکہ اس کی شرح 3اعشاریہ 7 سےبڑھ کر5اعشاریہ 3 فیصد پرپہنچ چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی سہ ماہی میں جاری اخراجات 894ارب روپے رہے، گزشتہ سال جاری اخراجات اس دوران 914ارب روپے تھے،جاری کھاتوں کا خسارہ 2ماہ میں3ارب 10کروڑ رہا، جبکہ گزشتہ سال جاری کھاتوں کا خسارہ پہلے 2ماہ میں 2ارب 60کروڑ ڈالر تھا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری دو ماہ میں 457ملین ڈالرز رہی، گزشتہ سال اسی عرصے میں غیرملکی سرمایہ کاری 179ملین ڈالرز تھی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناگاہیں نہیں ، اپنی سیکیورٹی کی ضروریات پوری کرنا اہم ہے ، امید ہے کہ نومبر دسمبر میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا ، آج صرف کچھ علاقوں میں صرف تین سے چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔

اسحاق ڈارکا یہ بھی کہنا ہے کہ زرمبادلہ کےزخائرمیں کوئی پریشانی والی بات نہیں،ہم نے اقتصادی ترقی کی شرح کو 3اعشاریہ 7فیصد سے 5اعشاریہ 3فیصد تک پہنچایا، پہلی سہ ماہی میں ریونیو وصولی 20 فیصد بڑھی، گردشی قرضے 4سو ارب سے کم ہیں، پاکستان کی ریٹنگ میں بتدریج بہتری آئی۔

تازہ ترین