• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف نے معیشت پر اپنی رائے کا اظہار کیا، وزیر اعظم

Army Chief Expressed Opinion On Economy Pm Shahiq Khaqan

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معیشت پراپنی رائےکااظہارکیا۔

ایک انٹرویوں میں انہوں نے مزید کہا کہ سول ملٹری تناؤ نہیں ہے، البتہ اختلاف رائے ہوسکتا ہے، اچھی بات ہے کہ آرمی چیف نے پبلک فورم پربات کی۔

وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ نااہلی کے فیصلے کو ہم نے مانا ہے، مگر پاکستانی عوام نے نہیں مانا۔

ن لیگ میں فارورڈ بلاک کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اگرعدم اعتماد ہوا تووہ اپنے خلاف ووٹ نہیں دیں گے، باقی لوگ اپنا فیصلہ کریں گے۔

تازہ ترین