• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Bollywoods Dream Girl Celebrate 69th Birthday

بالی وڈ کی ڈریم گرل اداکارہ ہیما مالنی 69 برس کی ہو گئیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیما مالنی 16اکتوبر1948کو پیدا ہوئیں،انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1963میں تامل فلم ”اتھو ستہام“ سے کیا اس کے بعد وہ مرکزی کردار میں 1968ءمیں بننے والی فلم ”سپنوں کا سوداگر “میں نظر آئیں۔

انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں کئی فلمیں کیں ،فلموں میں وہ اپنے شوہر اداکار دھرمیندر کے علاوہ امیتابھ بچن ، راجیش کھنہ اور دیو آنند کے ساتھ نظر آئیں ۔

ہیما کو1973میں فلم فیئر ایوارڈ میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈجبکہ 2000ءمیں انہیں فلم فیئر لائف اچیومنٹ کے ایوراڈ سے نوازا گیا۔

ہیما مالنی کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر کو اسٹارڈسٹ کے سابق ایڈیٹر اور پروڈیوسر رام کمل مکھرجی نے ہیما مالنی کی سوانح حیات’ ڈریم گرل سے آگے‘پیش کیاجس کی خاص بات وزیراعظم نریندر مودیکیا جانب سے ان کی سوانح حیات ’ڈریم گرل سے آگے‘ کا پیش لفظ تحریر کرنا ہے جسے رام کمل مکھرجی نے ہیما مالنی کی 69 ویں سالگرہ کے دن یعنی آج 16 اکتوبر کو پیش کیا۔

 

تازہ ترین