• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Geo Blue Beats Ausaf By 5 Wickets In Cricket Championship

نیشنل پریس کلب کرکٹ چیمپئن شپ اسلام آباد میں جاری،جیو بلیو نے اوصاف کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، حامد میر کی کپتانی میں جیو بلیو نے 126 رنز کا ہدف باآسانی 13ویں ۱وورمیں حاصل کر لیا۔

نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام کرکٹ میلہ اسلام آباد میں سجا ہے جہاں روزانہ 3 گراؤنڈز میں 6 میچ کھیلے جا رہے ہیں۔

حامد میر کی کپتانی میں جیو بلیو نے اپنا پہلا میچ اوصاف اخبار کے خلاف کھیلا جس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 15 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔

جیو بلیو کے وقار ستی نے ایک اوور میں 2 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، اعزاز سید نے بھی 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہدف کے تعاقب ی میں جیو بلیو کے اوپنرز قیصر بٹ اور جاوید سومرو نے جارحانہ آغاز فراہم کیا، حامد میر ون ڈاون آئے لیکن باہر جاتی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔

اس کے بعد جیو بلیو کے خلیق احمد اور وقار ستی کے درمیان ایک لمبی پارٹنرشپ نےمیچ کا پانسہ پلٹ دیا، خلیق احمد نے ناقابل شکست 39 اور وقار ستی نے 37 رنز بنائے۔

جیو بلیو کی ٹیم نے ہدف 13 ویں اوور میں با آسانی پورا کر لیا اور 5 وکٹس سے جیت اپنے نام کی ۔

باقی میچز میں نیشنل پریس کلب کی ٹیم نے این این آئی کو 93 رنز سے ہرایا، ٹوئنٹی فور نیوز نے بزنس پلس کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔

وقت ٹی وی نے مساوات کو 69 رنز سے جبکہ اب تک ٹی وی نے کشمیر ٹائمز کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

طلعت حسین کی سربراہی میں جیو اورنج 17 اکتوبر کو اپنا پہلا میچ میٹرو واچ کے خلاف کھیلے گی۔

تازہ ترین