• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت چوری کے مال پر کھڑی ہے:ندیم افضل چن

Economy Is Standing On Stolen Car Nadeem Afzal Chun

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں ندیم افضل چن اور چوہدری منظور نے کہا ہے کہ معیشت چوری کے مال پر کھڑی ہے، ن لیگ والے بیک ڈور رابطوں کی کوشش کر رہے ہیں، ن لیگ سے تین بار دھوکا کھا چکے، چوتھی بار نہیں کھائیں گے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن اور چوہدری منظور نے بلاول ہاؤس لاہورمیں پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔

ندیم افضل چن کا کہناتھاکہ زرداری صاحب سے معیشت ،نون لیگ کی ہٹ دھرمی، سی این جی اور ایل این جی فراڈ پر بات ہوئی ہے ۔

پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات چوہدری منظور کا کہناتھاکہ میثاق جمہوریت پر ن لیگ نے تین دھوکے کئے، پہلا دھوکا مشرف سے ڈیل، دوسرا میمو گیٹ میں اورتیسرا دھرنوں کےبعد دیا،چوتھی بار دھوکے میں نہیں آئیں گے۔

تازہ ترین