• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی اداکارہ کا امریکی ہیرو جون کرازنسکی کے ساتھ کام کا فیصلہ

Saudi Actor Decided To Work With Jonathan Krishneccis American Hero

سعودی نوجوان اداکارہ دینا الشھابی نے امازون کمپنی کی فلم سیریز ’جیک ریان‘ میں ہالی ووڈ کے امریکی ہیرو جون کرازنسکی کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیک ریان کے آٹھویں سیزن میں ناول نگار ٹوم کلانسی کی ایک کہانی پر مشتمل ہے جس میں ’سی آئی اے‘ کا ایک تجزیہ نگار دہشت گردی کے رابطوں سے پردہ اٹھاتا ہے۔

اس فلم میں کرازنسکی سی آئی اے کے تجزیہ کار کا کردار ادا کرے گا۔ فلم میں سعودی اداکارہ الشھابی ایک سرگرم کارکن کی اہلیہ ھانی کا کردار ادا کریں گی جو اپنے بچوں کے دفاع کے لیے مشکل ترین سفر سمیت ہر طرح کے طریقے اختیار کرتی ہے۔

سعودی نژاد الشھابی بچپن میں دبئی منتقل ہوگئی تھیں۔ وہاں سے وہ نیویارک پہنچیں جہاں انہوں نے نیویارک یونیورسٹی اور جیلارڈ میں اداکاری کا ٹریننگ پروگرام قبول کیا تھا۔ تعلیم سے فراغت کے بعد الشھابیی نے ’شہزادی اور سام‘ فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا۔

 

تازہ ترین