• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Issuance Of Rs 70 Billion Loan To The Smallest Consumers

گزشتہ مالی سال2016-17کے دوران بینکوں نے چھوٹے صارفین کو مجموعی طور پر70ارب روپے مالیت کے تازہ قرضے جاری کئے ہیں۔

بینکاری صنعت کے ذرائع کے مطابق ملک میں نئے ماڈلز کی کاریں آنے سے ملک میں آٹوفنانسنگ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جومالی سال 2017کی مجموعی کنزویومر فنانس کا54.3فیصد حصہ ہے۔ کم شرح سود کی وجہ سے صارفین کے قرضے لینے کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ دیگر چھوٹے قرضوں میں ذاتی ضروریات کے قرضوں کی مالیت14ارب20کروڑ روپے اور جائیدادوں کے قرضے ساڑھے12ارب روپے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مالی سال2017میں اسلامی بینکوں کے قرضوں کی افزائش متاثر کن رہی ہے اور یہ شرح بڑھ کر 43.1فیصد رہی ہے۔

مالیاتی ماہرین کاکہناہے کہ ہاؤسنگ کے قرضوں کے اجرا میں خاطرخواہ اضافہ نہیں ہورہا جس کی بنیادی وجوہ میں جائیدادوں کی قیمتوں کے تعین کاکمزور میکنزم اور بعض قانونی دشواریاں شامل ہیں۔

ادھر تعمیراتی ماہرین کاکہناہے کہ بینکوں نے بیشتر قرضے بنے بنائے مکانات اور اپارٹمنٹس کی خریداری یا ان کی مرمت اور تزئین وآرائش کی غرض سے جاری کئے ہیں جوزیادہ محفوظ تصور کئے جاتے ہیں اور اس وجہ سے تعمیراتی صنعت کی مطلوبہ افزائش نہیں ہورہی۔ اسٹیٹ پاکستان کی تمام تر کوششوں کے باوجود مارگیج فنانسنگ شروع نہیں ہوسکی ہے۔ توقع ہے کہ سال 2018 میں مارگیج سرمایہ کاری میں اہم پیشرفت ہوجائے گی۔

تازہ ترین