ایسا لگ رہا ہے کہ سونم کپور واقعی ناراض ہیں،وہ اپنی آنے والی فلم’’ ویرے دی ویڈنگ‘‘ کے بارے میں رپورٹس پر کچھ کرنا چاہتی ہیں، حال ہی میں ان کی فلم کے سیٹ پر مبینہ لڑائی کے بارے میں کچھ خبریں سامنے آئی تھیں، جس کی وجہ سے سونم کپور ان افواہوں کے خاتمے کے لئے بیان دینے پر مجبور ہوگئیں۔
اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نیرجا اسٹار نے وضاحت اور فوری اپنی رائے دی۔اداکارہ نے لکھا کہ ڈیئر ویب سائٹس،آپ زیادہ سے زیادہ افواہیں شائع کرسکتے ہیں(اس حوالے سے بھی معروف ہیں کہ حقائق جاننے میں آپ بہت سستی سے کام لیتے ہیں) اگر آپ ہماری فلم میں جو کہ سڑک کے سفر کے بارے میں نہیں ہے، میں خواتین کو آپس میں لڑانے کے پرانے پدرشاہی تصور کو فروغ دینے پرزور اصرار کریں گے، تو بالغ ،ذہین خواتین ایسا کرنابہتر نہیں سمجھتیں۔
#VeereDiWedding pic.twitter.com/I0aLmAdu6w
— Sonam Kapoor (@sonamakapoor) October 16, 2017
پوسٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ ہم اصل میں بھی دوست رہیں گے اور اور کامیاب فلم بنانے کی کوشش کریں گے اور ثابت کریں گے کہ خواتین ایک دوسرے کے ساتھ کام کرسکتی ہیں اور ساتھ مل کر دھماکہ کریں گی۔
اداکارہ نے ویب سائٹس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خواتین جودراصل ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں ان کیلئے افواہوں ، غیر ذمہ دارانہ،نصانہ دہ اور مایوسی کا رجحان اب پرانا ہوچکا۔
ساتھی اداکارہ آتھیہ شیٹھی نے ان کی ٹوئٹ کو شیئر کیا اور کہا کہ، ہاں، مجھے اس سے خوشی ہوئی۔فلم ویرے دی ویڈنگ میں سوارا بھاسکر اور کرینہ کپور بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں، فلم کی ہدایات شاشنکا گھوش اور لکھا میہول سوری اور نیدھی مہرا نے ہے، فلم آئندہ برس ریلیز کی جائیگی۔