• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں سے پیار کرنے والے اور مریضوں کے مسیحا حکیم محمد سعید کی شہادت کو 19 سال گزرگئے۔

حکیم محمد سعید9 جنوری 1920 کو نئی دہلی بھارت میں پیدا ہوئے۔ وہ ایک مایہ ناز حکیم، مفکر اور اسلام کے سچے سپاہی تھے۔ انہوں نے مذہب اور طب وحکمت پر 200 سے زائد کتابیں لکھیں۔

سن 1993 سے 1996 تک صوبہ سندھ کے گورنر رہے ۔1991میں انہوں نے ہمدرد یونیورسٹی جیسا قابل قدر ادارہ قائم کیا۔

حکیم محمد سعید مریضوں کا مفت علاج کرتے تھے۔ اُنہیں بچوں سے بہت پیار تھا اور مستقبل کے معماروں کیلئے ہمدرد نونہال جیسا معلوماتی رسالہ جاری کیا جو ابھی تک شائع ہوتا ہے ۔

اس کے علاوہ ہمدرد فاونڈیشن کے تحت عالمی ادب کے تراجم سمیت مختلف علمی و تحقیقی موضوعات پر کتابیں اور مجلے شائع کئے جاتے ہیں۔ان کی خدمات کے پیش نظر 2002 میں تمغہ نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

حکیم محمد سعید گورنر کے منصب پر فائز ہونے کے باوجود بھی باقاعدگی سے اپنے مریضوں کو دیکھتے تھے۔

سترہ اکتوبر1998 کی صبح وہ آرام باغ میں واقع اپنے مطب پہنچے تھے کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے انہیں شہید کردیا ۔

حکیم سعید کو انہی کی قائم کردہ ہمدرد یونیورسٹی میں سپرد خاک کیا گیا۔

تازہ ترین