• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین سالہ بچے نے 20 فٹ لمبے اژدھے کو سواری بنالیا

اژدھے کو دیکھ کر لوگوں کی چیخیں نکل جاتی ہیں لیکن ایسا انوکھا بچہ بھی ہے جو خوفزدہ ہونے کے بجائے دیوہیکل جانور سے کھیلنے لگ گیا۔

20 فٹ لمبے اژدھے کو دیکھ کروہاں موجود ایک بچہ آگے بڑھا اور اس پر بیٹھ گیا۔بلاخوف و خطر بچے کو اژدھے کے ساتھ کھیلتا دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے اور اس کی خوشی میں شامل ہوگئے۔

بچے کے والدین نے اس منظر کو کیمرے میں محفوظ کرلیا اور ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈال دی جو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم سن بچہ گھوڑے کی طرح اژدھے پر بیٹھ کر خوب محظوظ ہوتا رہا۔

 

تازہ ترین