• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ایس ایس پی آپریشنز کو بھجوا دیے گئے

The Arrest Warrants Of Imran Khan Sent To The Ssp Operations

الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایس ایس پی آپریشنز کو بھجوا دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں مسلسل عدم پیشی پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے اور اب اس سلسلے میں وارنٹ کی کاپی ایس ایس پی آپریشنز کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔

ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے متن کے مطابق عمران خان عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں اس لئے انہیں 26 اکتوبر کو گرفتار کر کے صبح 10 بجے الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے۔

عمران خان کے خلاف وارنٹ گرفتاری پر 2 پتے درج ہیں، پہلا پتہ عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ اور دوسرا پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کا ہے۔

واضح رہے کہ پندرہ ستمبر کو توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم عدم پیشی پر 12 اکتوبر کو ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سینئر قیادت کے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا تھا کہ عمران خان 26 اکتوبر کو رضاکارانہ طور پر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔

تازہ ترین