• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان نے انعامی رقم شامی پناہ گزینوں کیلئے عطیہ کردی

بالی ووڈ سپر اسٹار عامرخان نے ترک گیم شو سے جیتی گئی لاکھوں روپے مالیت کی انعامی رقم شامی پناہ گزینوں کی فلاح کیلئے عطیہ کردی۔

بھارتی اداکار اپنی نئی آنے والی فلم سیکرٹ سپراسٹار کی عکسبندی اور شہرت کے لیے ان دنوں ترکی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے صدارتی محل میں صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی اور اس کے علاوہ دیگر فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔

دورہ ترکی کے دوران عامر خان نے انقرہ اور استنبول میں اپنے مداحوں کے ساتھ وقت گزارا اور تفریحی مقامات کی سیربھی کی جس کا سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچا رہا۔

ترک میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار عامر خان نے دورہ کے دوران معروف گیم شو کون بنے گا کروڑ پتی ترک ورژن میں بطور مہمان شرکت کی، اس موقع عامر خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ گیم اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ دوسروں کی مدد کے لیے کھیل رہا ہوں اور یہاں سے جیتنے والی تمام رقم فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کروں گا۔

گیم شو کھیلنے کے دوران عامر خان ایک لاکھ 25 ہزار ترکش لیرا (36 لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد)تک پہنچ گئے تاہم وہ سوال کا جواب نہ دے سکے جس کے باعث عامر خان صرف 60 ہزار ترکش لیرا (17 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد ) ہی جیت سکے اور گیم شو کے اختتام پر انہوں نے انعامی رقم کو ترکی میں موجود پناہ گزینوں کو عطیہ کردی۔

تازہ ترین